ہمارے دوست نوشاد عالم چشتی زمانہ طالب علمی میں مرچ بہت شوق سے کھاتے تھے۔ راقم الحروف جب مرچ کے نقصانات بتاتا تو وہ اس کے فوائد بتاتے۔ ایک دن تازہ سبز مرچ کھانے کے ساتھ تناول فرما رہے تھے کہ میں ان کے کمرے میں جا پہنچا مجھے دیکھتے ہی کہا سبز مرچ کے بیج کا ایک دانہ اگر انسان کی غذا میں شامل ہو تو ہیضہ نہیں ہونے دیتا۔ ان کی اس بات کو میں نے پلے سے باندھ لیا۔ آج اس بات کو بیس سال ہونے کو آئے ہیں میں نوشاد بھائی کی بتائی ہوئی اس بات کی بدولت کبھی ہیضہ کا شکار نہیں ہوا۔ اس مرض کا حملہ اکثر گرمیوں کے موسم میں ہوتا ہے۔ یہ نہیں کہ میں سبز مرچ بہت کھاتا ہوں۔ میں نے سبز مرچ کے بیچ کو ہیضہ کے کنٹرول کی دوا کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہیضہ کی سب سے پہلی علامت یعنی متلی کے ظاہر ہوتے ہی ایک سبز مرچ کاٹ کر اس کا بیج نکالتا ہوں اور منہ میں ڈال کر پانی کے گھونٹ سے نگل لیتا ہوں۔ طبیعت فوری طور پر بحال ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ ہیضے کا ایک سیف گارڈ ہے جسے متعدد بار اپنے اور دیگر مریضوں پر آزمایا گیا ہے ہمیشہ اس کے نتیجے میں لوگوں کو ہیضے سے شفائے کاملہ ملی ہے۔ آپ بھی آزمائیں اور میرے حق میں دعائے خیر کریں۔
خیر اندیش خلق
ظہیر باقر بلوچ
No comments:
Post a Comment