Saturday, August 25, 2012

ہیضہ، یرقان اور بد ہضمی کے خلاف احتیاطی تدابیر


آنے والے دو ڈھائی مہینے معدے اور جگر کے فعل کے حوالے سے خاص احتیاط کا تقاضا کرتے ہیں۔ ذرا سی بد پرہیزی یا بے احتیاطی خدا نخواستہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔ موسم سرما کے آنے تک مندرجہ ذیل تدابیر پر عمل کرنا انسان کو اس موسم میں لاحق ہونے والی ممکنہ بیماریوں سے بچا لیتا ہے۔ انشااللہ العزیز
پانی فلٹر کر کے اور ابال کر پیئیں۔ پانی کو کپاس سے فلٹر کیا جا سکتا ہے۔
سبز مرچ ہیضہ ہونے سے بچاتی ہے لیکن اس کی بہت کم مقدار بھی بہت زیادہ فائدہ دیتی ہے۔ ایک دن میں ایک درمیانے سائز کی آدھی یا چوتھا حصہ سبز مرچ کا استعمال کافی ہوتا ہے۔
اس موسم میں معدے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ یعنی تھوڑا تھوڑا کھانا چاہیے۔ ایک وقت کے کھانے کی مقدار کو کم کر دیں۔ چاہے دن میں چار یا پانچ بار ہی کھائیں مگر تھوڑا تھوڑا کھانا صحت کو قائم و دائم رکھتا ہے۔
سرد تر مزاج کی غذائیں اس موسم کی مناسبت سے بہت مفید ہوتی ہیں یہ لحمیات، چکنائیوں اور نشاستوں کو ہضم کرنے میں معاون ہوتی ہیں۔
اس موسم میں گوشت اور دالوں کے ساتھ لیموں یا اچار کا استعمال کرنا، رات کے کھانے کے بعد سونف چبانا اور پانی زیادہ پینا صحت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔


1 comment: