To promote use of alternate medicine, herbal treatment, awareness of the principle of Ancient Greek Medical Science and medical care through changing diet and its schedules. Use of Herbal fiber products and spices as medical treatments.
Thursday, January 20, 2011
سکنجبین بارد کی تیاری کا طریقہ
سکنجبین کا نام آتے ہی گرمیوں کے موسم میں لیموں اور چینی سے تیار کیا جانے والا شربت یاد آ جاتا ہے۔ لیکن طب کی زبان میں سکنجبین شہد اور سرکے کے شربت کو کہا جاتا ہے۔ یہ لفظ دو لفظوں سرکہ اور انگبین کا مجموعہ ہے۔ اس کی تیاری بہت آسان ہے۔ 100 ملی لیٹر شہد میں 200 ملی لیٹر سرکہ شامل کریں اور اس آمیزے میں 600 ملی لیٹر صاف پانی شامل کر کے اس 900 ملی لیٹر آمیزے کو آگ پر چڑھائیں جب نصف یعنی 450 ملی لیٹر رہ جائے اتار کر محفوظ کر لیں۔ ایک یا دو چمچ حسب ضرورت استعمال کریں۔ یہ سکنجبین بارد یعنی سرد کا طریقہ ہے۔ سرد مزاجوں کو سکنجبین حار استعمال کرنی چاہیے اس کے لیے اسی نسخہ میں شہد اور سرکہ کی مقداروں کو بدل دیں۔ تیاری اور استعمال کا طریقہ یہی ہے۔ اگر چند ماہ اس دوا کے ساتھ مداومت کر لی جائے تو جسم میں موجود قریبآ تمام بیماریوں کو ختم کردیتی ہے۔ اعضائے رئیسہ کو تقویت دیتی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
bahut mufeed blog hay. mubarak ho
ReplyDeleteالسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ReplyDeleteسرکہ کون سا استعمال کرنا ہے