To promote use of alternate medicine, herbal treatment, awareness of the principle of Ancient Greek Medical Science and medical care through changing diet and its schedules. Use of Herbal fiber products and spices as medical treatments.
Sunday, April 17, 2011
سال بھر کے لیے بیماریوں سے چھٹکارا پائیں
موسم بہار میں جسم سے فاضل مادوں کے اخراج کا قدرتی عمل وقوع پذیر ہوتا ہے اس عمل کو تیز کرنے کے لیے اس موسم میں فصد کیا جاتا ہے۔ لوگ کڑوی ادویہ، استعمال کرتے ہیں، ملین یعنی Laxative ادویہ کا استعمال کر کے پیٹ کو صاف کیا جاتا ہے۔ پچھنے لگوا کر جسم میں خون کی مقدار کم کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں بیماری پیدا کرنے والے عناصر جسم سے خارج ہوتے ہیں اور انسان سال بھر کے لیے اکثر بیماریوں سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ فصد سے جسم میں عارضی کمزوری ہوتی ہے اس لیے فصد کے بعد نرم مقوی اور زود ہضم غذا کے استعمال سے جسم میں طاقت اور توانائی کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے۔ اس دور میں فصد کا بہترین ذریعہ خون کا عطیہ دینا ہے۔ خون کا عطیہ دینے والوں کے لیے یہ موسم سب سے اچھا ہے۔ خون کا عطیہ دینے کے بعد یخنیوں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ اور سال بھر کے لیے بیماریوں سے چھٹکارا پائیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Alternate medicine, herbal treatment, awareness about the principle of Ancient Greek Medical Science and medical care through changing diet and its schedules. Use of Herbal fiber products and spices as medical treatments. For free health tips contact at zaheerbaquer@yahoo.com
ReplyDelete