ماء العسل شہد کے پانی کو کہتے ہیں۔ قدیم زمانے کے حکماء ماء العسل کو فالج کے علاج کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں طب یونانی اسلامی کے دیگر اصولوں کی طرح اس قدرتی طریقہ علاج کی اہمیت آج بھی اتنی ہی مسلم ہے جتنی کہ زمانہ قدیم میں تھی۔ اس کی تیاری بہت آسان ہے۔ شہد سے دو گنا پانی اس میں ملا کر آگ پر پکائیں جب نصف رہ جائے اتار لیں۔ فالج کے آثار ظاہر ہوتے ہیں ماء العسل پانی کی جگہ پلانا شروع کردینا چاہیے۔ ماء العسل کا استعمال کرنے والے کو فالج نہیں ہوتا کیونکہ یہ بلغمی رطوبتوں کو خشک ہو کر رگوں میں جمنے نہیں دیتا جو فالج کی بیماری کی وجہ ہے۔
اگر جسم کا کوئی عضو یا عضو کا کوئی حصہ سن ہو جاتا ہو تو ماء العسل کا استعمال شروع کر دینا چاہیے کیونکہ پٹھوں کا سن ہونا ہی فالج کی ابتداء ہوتی ہے۔
ReplyDelete